ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:سدھارتھ ڈگری کالج شرالی نے درج کی  بی کام ففتھ سمسٹر میں 100فی صد کامیابی

بھٹکل:سدھارتھ ڈگری کالج شرالی نے درج کی  بی کام ففتھ سمسٹر میں 100فی صد کامیابی

Tue, 07 Jan 2020 20:01:31    S.O. News Service

بھٹکل:7؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)سدھارتھ ڈگری کالج شرالی نے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڈ کے بی کام 5سمسٹر کے  امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 100فی صد نتائج درج کی ہے، اس بات کی اطلاع  کالج انتظامیہ نے پریس ریلیز کے ذریعے  دی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق کالج کی طالبہ نویدیتا این باگیل وئیدیا نے 92.29فی صد ، کویتا اے نائک نے 88.1فی صداور دیپا ایم نائک نے 87.86فی صد کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔ طلبا کی تعلیمی سطح پر بہترین کارکردگی پر کالج انتظامیہ ، پرنسپال ، اساتذہ اور دیگر نے شاندارکامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: